ہمیں متحرک فعال اور قابل ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے زاہد پرویز وڑائچ

Published on May 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

تمام سرکاری محکمے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں سرکاری ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ادا کریں
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ ہمیں متحرک فعال اور قابل ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف دیا جا سکے اور ہم ضلع کی ہمہ جہت ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں سرکاری اداروں کے درمیان بہترین ربط و رابطہ سر وس ڈیلوری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے تمام سرکاری محکمے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں سرکاری ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ادا کریں سرکاری آفس ایک انتہائی اہم ذمہ داری ہے اور ہمیں اس ذمہ داری کو پوری اہلیت ،فرض شناسی اور ایمانداری سے نبھانا ہے ان خیالات کا ااظہار انہوں نے ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سر براہان کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سرکاری افسران سے اپنے کاموں کے سلسلہ میں امیدیں ہیں عام لوگوں کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہونا چا ہیے ہمیں لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنا ہے ان کے جائز کام فوری طور پر کئے جائیں تاکہ ان کا سرکاری محکموں پر اعتماد بڑھے انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں لوگوں کے مفاد کا تحفظ کریں اور اپنے دائرہ اختیار میں لوگوں کے مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے ضلعی سر براہان اپنے زیر انتظام دفاتر میں موثر نگرانی کا میکا نزم وضع کریں کیونکہ پر آفیسر اپنے محکمے کی کار کردگی کا ذمہ دار ہے انہوں نے کہا کہ ہر جگہ بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے اور ہمیں بطور سرکاری آفیسر سروس ڈیلوری کو بہتر بنانا ہے انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سرکاری دفاتر کا دورہ کروں گا اور سرکاری دفاتر کی کار کردگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا انہوں نے افسران کو ہدایت کہ کہ وہ حکومتی ہدایات پر عملد ر آمد اور لوگوں کو ریلیف دینے کے منصوبوں کی ذاتی طور نگرانی کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes