پٹرول،گھی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام میں احساس محرومی پیدا ہوا۔ افضال احمد مہیس

Published on June 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

مسلم لیگ نون اوراسکی اتحادی حکومت پاکستانی عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو
نارووال(یو این پی)پٹرول،گھی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کا بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے اور پاکستانیوں کے اندر احساس محرومی اور مایوسی کا عنصر مزید بڑھ گیا ہے ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی و سماجی شخصیت رہنماء تحریک لبیک پاکستان پی پی 49حاجی افضال احمد مہیس نے اپنے بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت جو سیاسی اتحاد اس مہنگائی کے خلاف معرض وجود میں آیا تھا اب وہ خود پاکستانی عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اب ثابت ہو چکی ہے حکومت نے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھانے کی بجائے غریب شہریوں کی زندگی مزید مشکل کر دی ہے اور خود یہ نااہل حکمران بادشاہوں کی طرح غیر ملکی سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog