مون سون کے دوران معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

Published on June 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

کراچی (یواین پی) شہر قائد والے ہوجائیں تیار کیونکہ اس بار مون سون کا آغاز معمول سے قبل ہونے کا امکان بتایا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں کراچی میں جون کے وسط میں داخل ہوسکتی ہیں جبکہ اس بار مون سون کے دوران معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کو سپورٹ کرنے والا تمام سسٹم اس وقت طاقتور ہیں، مون سون کے 5 سے 6 طاقتور سسٹم کراچی کو متاثر کرسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ جون کے وسط تک موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا البتہ 15 جون کے بعد مطلع ابر آلود رہنا شروع ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes