پاکستان کو پولیو فری بنانا ہرشہری کا مشن ہونا چاہیے شاہد سلیم

Published on June 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والی ٹیمیں اور محکمے پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں
اوکاڑہ (یو این پی ) ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ کے ایم ایس شاہد سلیم نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کی ویکسئین کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری کو شکست دیں پاکستان کو پولیو فری بنانا ہرشہری کا مشن ہونا چاہیے جس کے لئے ہم نے بھر پور محنت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والی ٹیمیں اور محکمے پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں ہمیں بحثیت ایک پاکستانی اور ذمہ دار شہری ان ٹیموں اور محکموں کے ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے بچا سکیں حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ75ہزار5سو بچوں انسداد پولیو ویکسئین کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے 1861موبائل ٹیمیں 141فکسڈ ٹیمیں اور 66ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی اہمیت کا معاملہ ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کمی کو تاہی نہیں رہنی چاہیے اور اس جذ بہ سے اس مہم کو مکمل کرنا ہے کہ ہم پولیو فری پاکستان کی منز ل حاصل کر سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy