لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت چاہتے ہیں، بحران پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ شاہد خاقان عباسی

Published on June 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ساڑھے 3 گھنٹے پر آجائے گی، 16جون سے دورانیہ تین گھنٹے سے کم ہوجائیگا، جبکہ30 جون سے لوڈشیڈنگ 2سے ڈیڑھ گھنٹے تک ہوگی ، بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے، چار سال سے بجلی کا کوئی نیا پلانٹ نہیں لگایا گیا، آج بجلی کی طلب 25 ہزاراور خسارہ4 ہزار میگاواٹ ہے۔انہوں نے کابینہ ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہیں، لوڈشیڈنگ پر جلد قابو پالیں گے، کل سے لوڈ شیڈنگ ساڑھے 3 گھنٹے پر آجائے گی، 16جون سے لوڈ شیڈنگ 3 گھنٹے سے کم ہو جائے گی، 30 جون سے لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے سے بھی کم کر دی جائے گی، پچھلی حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا، سابقہ حکومت نے کوئی نیا پلانٹ نہیں لگایا، سابق حکومت نے ایل این جی کیلئے کوئی نیا سودا نہیں کیا، ہم نے بہانہ نہیں کرناعوام کی مشکلات میں کمی لانی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes