دوران سرویلنس ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں فوری کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے سہیل اشرف

Published on June 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments
فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کی زیر صدارت ڈیلی ریویو میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلعی افسران کو تفویض کردہ ٹارگٹس کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سبسڈائزڈ آٹا کی سپلائی وفروخت،پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد،شہرمیں صفائی کی صورتحال،واسا کی طرف سے ڈی سلٹنگ،ہسپتالوں وطبی مراکز، سکولوں کی انسپکشنز ودیگر امور پر بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی بہبود کے اقدامات پر موثر عملدرآمد کی تاکید کی اور کہا کہ کارکردگی کا گراف بلند رکھا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف اور ان کا محکموں پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عابد حسین،قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرزمحمد عمر مقبول،صاحبزادہ محمد یوسف،سی ای اوز ہیلتھ وایجوکیشن ڈاکٹر بلال احمد،علی احمد سیان،ڈی او سپورٹس ساجدہ لطیف،ڈی ایف سی وقار یوسف اور فیسکو وسوئی گیس کے افسران بھی موجودتھے۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے ڈیلی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اینڈرائڈ موبائل فون یوزر کوسرویلنس سرگرمیاں تیز کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی اور چھتوں کوبھی چیک کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ دوران سرویلنس ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں فوری کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ذمہ دارانہ اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ آئندہ مون سون سیزن میں ڈینگی کو افزائش سے روکا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے بعض محکموں کی طرف سے اینڈرائڈ موبائل فون سے سرویلنس سرگرمیوں میں غفلت پر برہمی کا اظہار اور فوری اصلاح کی تاکید کی۔اجلاس کے دوران سی ای او ہیلتھ نے ان ڈور وآؤٹ ڈور سرویلنس کے طریقہ کار،ویکٹر سرویلنس کی تفصیلات سے تفصیلی آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالقرنین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题