مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں ایف سی کیمپ کی مسجد پر حملہ، 4 بمبارہلاک،2اہلکار شہید،14زخمی

Published on November 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 683)      No Comments

15
مہمند ایجنسی (یو این پی)مہمند ایجنسی میں غلنئی کیمپ کی مسجد پر دہشت گردوں کا حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کیمپ میں ریکروٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے چاروں خود کش حملہ آور ایف سی جوانوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے، جبکہ2ایف سی اہلکارشہید اور 14زخمی ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان کے دھڑے جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں ہفتہ کی صبح 6بجے غلنئی کے ایف سی کیمپ میں اسلحے سے لیس4حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں متعدد ریکروٹس موجود تھے۔حملہ آوروں نے فائرنگ کی،حملہ آوروں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں جو کیمپ کے اندر رہائشی علاقے کی مسجد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جہاں پر ریکروٹس کی بڑی تعداد موجود تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں کا گھیراؤ کر کے انہیں مسجد سے باہر ہی روک دیا گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔واقعے میں2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ 2حملہ آوروں کو سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔اس حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان کے دھڑے جماعت الاحرار نے قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد خوف کے باعث علاقے میں جزوی طور پر کرفیو نافذ ہے اور اب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جس سے علاقے میں شدید خوف پھیل گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题