چین پر سائبر حملوں اور چین کو بدنام کرنا فوری طور پر بند کیا جائے ، چینی وزارت قومی سلامتی

Published on April 2, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چین کی وزارت برائے قومی سلامتی نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی حکومتوں نے مل کر چینی حکومت پر یہ الزام لگایا ہے کہ چین سے تعلق رکھنے والے ایک نام نہاد ہیکر گروپ نے ان پر سائبر حملے کئے ۔ امریکی اور برطانوی حکومتوں نے اس بنا پر چین کے خلاف غیر معقول یکطرفہ پابندیاں عائد کیں۔یہ سارا کھیل چور مچائے شور کے مانند ہے، جس پر چین سخت مخالفت اور شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔ امریکہ عالمی سائبر اسپیس سیکورٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ایک طویل عرصے سے امریکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اپنی برتریوں اور”فائیو آئیز” اتحاد جیسےقومی نیٹ ورک کے وسائل سے فائدہ اٹھا کر انہیں اپنے اتحادی ممالک سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک سے بڑے پیمانے پر نگرانی اور رازوں کی چوری کرنے اور غیر قانونی طور پر ان ممالک کے سیاسی رہنماؤں، کاروباری اداروں اور شہریوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتا رہا ہے۔ صرف اس سال کی ہی پہلی سہ ماہی میں امریکہ اور اس کے بیرون ملک فوجی اڈوں سے چین سمیت کئی ممالک پر دو ہزار بار سے زائد سائبر حملے کئے گئے ۔ ان حملوں میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور حکومتی اداروں، اہم انفارمیشن انفراسٹرکچر اور مصنوعی ذہانت، چپ ریسرچ اینڈ پروڈکشن، صاف توانائی، جدید مینوفیکچرنگ اور سافٹ ویئر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم اداروں کی ایک بڑی تعداد کو نشانہ بنایا گیا۔وزارت کے مطابق چین کی قومی سلامتی کے ادارے اپنی سائبر سیکیورٹی کی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل بڑھائیں گے اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا بھرپور دفاع کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes