دودھ 170 روپے فی کلو ہو گیا

Published on June 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

لاہور (یواین پی) دودھ کی قیمت میں اضافہ، فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی، دہی، ڈبل روٹی، مکھن، انڈے اور دیگر ڈیری و بیکری اشیاء کی قیمتوں میں بھی یکدم بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے اثرات ہر گزرتے دن کے ساتھ نمایاں ہونے لگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دودھ، دہی، انڈے، ڈبل روٹی اور دیگر ڈیری و بیکری اشیاء کی قیمتوں میں یکدم ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بتایا گیا ہے کی دودھ کی فی لیٹر قیمت 20 روپے اضافے سے 170 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ دودھ کے ساتھ دہی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ بیکری اشیاء کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 50 روپے میں ملنے والی ڈبل روٹی 20 روپے اضافے سے 70 روپے کی ہو گئی، جبکہ مکھن اور دیگر چیزیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔واضح رہے کہ ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog