حکومت اہم اور حساس معاملات پر پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لے مولانا امجد خان

Published on May 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

unnamed

جھنگ ( کلیم اللہ سیال)حکومت اہم اور حساس معاملات پر پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لے اس مقصد کے لیے پارلیمانی گروپس کی گول میز کانفرنس بلائے امن کے قیام کے لئے جے یو آئی ہر کوشش کی حمایت کر ے گی قبائی جرگے کے ذریعے اگر کام لیا جاتاہے تو یہ آسان پل تھا لیکن اب بھی مذاکرات کے لیئے حکومت آگے بڑھے اور ڈیڈلاک قائم نہ ہو نے دے ن لیگ عوام سے بڑے بڑے و عدے اور دعوے کر کے اقتدار میں آئی لیکن عوام کو ریلیف نہیں دے سکی ملک میں مہنگائی بڑھتی چلی جارہی ہے ۔
بجلی کا بحران دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے تین اور چھ ماہ کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے اور بجلی کا بحران بڑھتا ہی چلاجا رہا ھے عوام بجلی مانگتے ہیں اور حکمران بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے اوقات بڑھا نے کی خبریں دے رہے ہیں مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ایک وقت کی دال روٹی مشکل ہو گئی ہے عمران خان اور طاہر القادری کی نئی جدوجہد عوام کی سمجھ سے بالا تر ہے قوم حیران ہے کہ نو ماہ کے بعد دھاندلی کا شورکیوں ڈالا جا رہا ہے ۔
جے یو آئی جمہوری عمل کو کمزور کرنے کی سازش کی مخالفت کر ے گی ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت کی گاڑی چلتی رہنی چاہیے جمہوری اداروں میں تصادم کا راستہ نقصان دہ ہے آئین نے تمام اداروں کی حدود کا تعین کر دیا ہے اگر ادارے آئین کی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو پھرمشکل سامنے نہیں آ ئے گی ۔جے یو آئی جمہوریت کی گاڑی کو چلتا دیکھنا چاہتی ہے اگر خدا نخواستہ یہ گاڑی پٹڑی سے اتر گئی تو بڑا نقصان ہو گا ۔اخیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت حضر ت مولانا امجد خان نے جھنگ میں عبدالر حمن عزیز میڈیا ایڈوائیز جے یوآئی صوبہ پنجاب کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنسسے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر حاجی خالدمحمود ڈھڈی،قاری محمد زبیراکمل، محمد قاسم افضل،چوہدری شہباز احمد گجر، محمدابوبکر صدیق، حافظ سمیع اللہ فیصل ، محمد عمر،علی رضاء،موجود تھے اور انہوں مزید کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے عادلانہ نفاظ کے لیئے پر امن جدو جہد میں مصروف عمل ہے ہمارے نزدیک تمام مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاظ میں ہے 73 ؁کے آئین کی رو سے حکومت اس بات کی پا بند ہے کہ وہ اسلامی نظام کے نفاظ کے اقدامات کرے اس حوالہ سے تاخیر کر کے حکو مت آئین سے انحراف کر رہی ھے حکو مت اس کام کے لیئے آغاز اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کرے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题