پاکستان بھر میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

Published on September 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

14
اسلام آباد: (یو این پی)پاکستان بھر میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، نماز عید کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دیں گے۔ دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے تمام شہروں میں نماز عید کے بڑے بڑے روح پرور اجتماعات ہوئے جن میں مسلمانوں کے اتحاد اور امت کی سلامتی سمیت مسلمان ممالک میں امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب ، خلیجی ممالک اور یورپ میں پیر کو عیدالاضحی منائی گئی۔ برطانیہ ، فرانس ، امریکہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی اور قربانی کا فریضہ سرانجام دیا۔چین میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بیجنگ کی تاریخی مسجدنیوجیہ میں ہوا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme