حکومت کی طرف سےعوام پر چند ہی دنوں میں تیسرا پٹرول بم گرادیا گیا

Published on June 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

اسلام آباد ( یواین پی) 20 روز کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادیوں پر مبنی مخلوط حکومت نے مسلسل تیسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ 20 روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں 84 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ فی لٹر پٹرول کی قیمت میں چوبیس روپے 3 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فی لٹر پٹرول کی قیمت 233 روپے 89 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 263 روپے 31 پیسے روپے ہو گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 29.49 پیسے بڑھ کر 211.43 روپے ہو جائے گی۔عالمی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر میں کچھ نہیں کر سکتا، گیس کی قیمت ستمبر 2020 سے نہیں بڑھی، گیس کے حوالے سے کابینہ فیصلہ کرے گی۔ دعا ہے ایک دن پریس کانفرنس میں آ کر قیمتوں میں کمی کا اعلان کروں، یہ نہیں کہوں گا عمران خان نے جان بوجھ کرکیا یہ ان کی غلطی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy