چوہدری نثار کا قافلہ دہشتگرد حملے سے بال بال بچ گیا

Published on January 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

55
لاہور(یو این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا قافلہ دہشت گرد حملے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے حنجر والی پلی سے دوران گشت بم برآمد کر لیا ہے، جائے وقوعہ سے بم کے بال بیئرنگ بھی ملے ہیں پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے بم کا معائنہ کرایا بم برآمد ہونے سے چند منٹ قبل چوہدری نثار علی خان کا قافلہ حنجر والی پلی سے براستہ موٹر وے ہوتا ہوا اسلام آباد روانہ ہوا تھا۔ ڈی آئی جی لاہور کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کسی اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے تھے۔ کنال روڈ پر بم نصب کرنا بھی سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بم نصب کرنے کا مقصد لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy