حضورؐ کی ذاتِ اقدس ہر رشتے سے بڑھ کر ہے۔طاہر ملہی

Published on June 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

لاہور (یو این پی)معروف سماجی شخصیت طاہر ملہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے پیارے نبی پاکؐ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی مَیں شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ مودی سرکار جان بوجھ کر بھارت میں جتھوں کو تشدد پر اکسانے کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کے فروغ کی سوچی سمجھی حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔ ہمارے رسولِ محترمؐ کی شانِ اقدس میں گستاخی ایسی المناک ترین حرکت ہے جو کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا۔ اس گستاخانہ حرکت پر دنیا بھر کے مسلمان ملکوں کی طرف سے بھارت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان مذہبی آزادیوں کو پامال کر رہا ہے اور مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے۔دنیا کو نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو سخت سرزنش کرنی چاہیے۔ہر مسلمان کو دنیا میں حضورؐ کی ذاتِ اقدس ہر رشتے سے بڑھ کر ہے۔ اِس حد تک کہ تمام مسلمان اپنے پیارے نبیؐ کی محبت اور احترام کے لیے اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy