گاڑیوں کے مالکان بقایاجات ٹیکس جلد جمع کرائیں۔ محمد جمن میمن

Published on June 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

ٹیکس جمع نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ای ٹی او ٹھٹھہ
ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ): ایکسائز ٹیکسیشن افسرٹھٹھہ محمد جمن میمن نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کے احکامات پر انچارج موٹر وہیکل برانچ ٹھٹھہ اعجاز شابرانی کے ہمراہ سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی 16 مئی سے 16 جون 2022ء تک ڈیفالٹر گاڑیوں کو تحویل میں لیکر 30 لاکھ 25 ہزار ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ضلع کے مختلف روٹس پر چیکنگ کے دوران ٹیکس نادہندہ گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ 11 ماہ میں ضلع ٹھٹھہ کے دیگر ٹیکس ہیڈ کی مد میں 23 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قابل افسران پر مشتمل اپنی ٹیم کے ہمراہ محنت اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے ہر سال ٹارگیٹ پورا کرکے صوبائی آمدن میں اضافہ کرتے ہیں۔ ایکسائیز ٹیکسیشن افسر محمد جمن میمن کہا کہ ٹیکس جمع نہ کرنے والے گآڑی مالکان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes