متحدہ عرب امارات کے ویزا قوانین میں اہم تبدیلی

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 755)      No Comments

123دبئی سٹی (یو این پی) متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور وزٹ ویزا کی نہ صرف فیس بڑھا دی گئی ہے بلکہ ویزے میں 10 دن یا ایک ماہ توسیع کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے اور یہ فیصلہ نافذ العمل ہو چکا ہے۔

سنگل اینٹری سیاحتی ویزے کی فیس 210درہم سے بڑھا کر 250درہم(تقریباً 6,854 روپے) کر دی گئی ہے جبکہ ملٹی پل اینٹری سیاحتی ویزے کی فیس 350درہم(تقریباً 9,600 روپے) ہے اور اس میں مزید 30 دن کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ تین ماہ کے وزٹ ویزے کی فیس تقریباً 790درہم(تقریباً 21,700 روپے) ہو گی۔ توسیعی مدت کے خاتمہ کے بعد اب وزٹ ویزے کی معیاد صرف ایک ماہ اور 3 ماہ ہو گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy