الیکشن ٹربیونل کی طرف سے اب تک33حلقوں کی مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے کیس موصول ہوئے، 22،ترجمان نادرا

Published on June 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 875)      No Comments

222 اسلام آباد ۔۔۔ترجمان نادرا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نادرا کو اب تک الیکشن ٹربیونل کی طرف سے 33حلقوں کی مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے کیس موصول ہوئے ۔ جس میں سے نادرا اب تک22 حلقوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر کے رپورٹ الیکشن ٹربیونلز میں جمع کرا چکا ہے اور 4حلقوں پر حکم امتنائی جاری ہوا جبکہ بقایا 7حلقوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے نادرا کو NA-118 کی رپورٹ 9 جون کوجمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ نادرا اس سلسلے میں ان 7حلقوں میں سے ایک حلقے NA-118کی رپورٹ عدالتی احکامات کی مطابق9جون بروز پیر کو الیکشن ٹربیونل میں جمع کرائے گا۔ترجمان نے کہا کہ نادرا ووٹوں کی تصدیق کے عمل میں \’\’پہلے آئیے، پہلے پائیے\’\’کے اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے اور نادرا الیکشن ٹربیونلز کے ووٹوں کی تصدیق کے حوالے سے تمام احکامات کی روشنی میں مقررکردہ وقت پررپورٹ جمع کراچکا ہے۔ ترجمان نے مزیدکہا کہ نادرا کو NA-118 کا الیکشن کا مواد19دسمبر2013کوموصول ہوا لیکن عین اسی وقت لاہور ہائی کورٹ نے اس پرحکم امتنائی جاری کیا۔ یہ حکم امتنائی مارچ 2014کے آخر میں خارج ہوا۔یکم اپریل 2014 کونادرا نے NA-118 کا الیکشن کا مواد الیکشن ٹربیونل کے مقرر نمائندہ جسٹس (ر) منیر احمد مغل کی موجودگی میں گنتی کرنے کے بعد وصول کیا۔ جس کا ریکارڈ نہ صرف جسٹس(ر) منیر احمد مغل کے پاس ہے بلکہ الیکشن ٹربیونل میں بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔ چونکہ تصدیق پر مشتمل رپورٹ ابھی تک الیکشن ٹربیونل میں جمع نہیں ہوئی لہٰذا نادرا اس معاملے پررائے نہ دینے کا پابند ہے۔ نادرا ترجمان نے کہا کہ نادرا ایک ملکی اور بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارہ ہے جس نے ہر میدان میں اپنی شفافیت برقرار رکھی ہے اور آئندہ بھی رکھی جائے گی۔ نادرا نے اپنا کام الیکشن ٹربیونل کے احکامات کی روشنی میں نیک نیتی سے جاری رکھا ہوا ہے اور تمام ساسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور میڈیا سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس معاملے پر غیر ضروری اظہار رائے سے اجتناب کریں کیوں کہ یہ ایک عدالتی معاملہ ہے لہٰذنادرا اپنی تصدیقی رپورٹ کو صرف اور صرف الیکشن ٹربیونل میں ہی جمع کرانے کا مجاز ہے۔اور الیکشن ٹربیونل کا یہ اختیار ہے کہ وہ نادرا کی جمع کردہ رپورٹ کی بنیاد پر اور دیگر امورکوملحوظ خاطررکھتے ہوئے اپنافیصلہ سنائے۔ نادراکی تصدیقی رپورٹ جمع ہونے سے قبل اس پر اپنی رائے دینابے معنی اور لاحاصل ہو گا۔ اور جب رپورٹ جمع ہو جائے تومیڈیا الیکشن ٹربیونل سے اس کی نقل وصول کر کے اس پر اظہار رائے کرے اور درخواست گزار اور مدعی کو یہ حق حاصل ہے کہ دوران عدالت جج کی موجودگی میں نادرا کے نمائندے سے رپورٹ کے کسی بھی حصے پر وضاحت یا پوچھ گچھ کر سکتا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog