سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ، تشدد کیا اور موبائل فون چھین کر فرار

Published on July 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لاہور(یواین پی) سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر کو نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملہ آورں نے تشدد کیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، حملہ آورں نے تشدد کیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ سینئرصحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ان کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی پروگرام کے بعد گھر جارہا تھا ایک گاڑی میں سوار کچھ لوگوں نے راستہ روکا۔ ان کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد کا حملہ، تھپڑ مارے گئے، کپڑے پھاڑ دیئے گئے، موبائل فون چھین لیا گیا۔بزدل تھے جو وار کرگئے بہادر ہوتے تو سامنے آتے۔ انہوں نے کہا کہ قصور صرف یہ تھا کے سچ بولتا ہوں اور بولتا رہوں گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog