ن لیگ مشکل معاشی حالات سے نجات دلانے کی کوشش کر رہی ہے؛رانا تنویر حسین

Published on July 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

ضمنی الیکشن میں عمران خان کی باقیات کے تابوت میں کیک ٹھونسنے سے ہی پنجاب کی ترقی کی رہ ہموار ہوگی
عمران خان ٹولہ سیاسی مخالفین کو چورڈاکو کہنے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا؛میاں شفقت منیر شرقپوری
سندرشریف(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن متوسطہ طبقے کو مشکل معاشی حالات سے نجات دلانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے، انشاء اللہ جلد معاشی حالات بہتر ہو نے کی امید ہے وہ ان خیالات کا اظہار ہمارے نمائندہ سے کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مزید 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم ریلیف پیکج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے لیے سمری تیارکی جا رہی ہے، پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے کا اعلان بھی نہایت خوش آئند ہے،انہوں نے17جولائی کو پنجاب کی عوام سے اپیل کی ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کی باقیات کے تابوت میں کیک ٹھونسنے سے ہی پنجاب کی ترقی کی رہ ہموار ہوگی، اس موقع پر میاں شفقت منیر شرقپوری بھی ہمراہ تھے، انہوں بھی گفتگو میں کا کہا، سیاسی مخالفین کو چورڈاکو کہنے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا، ایل این جی، فرح گوگی، پنکی پیرنی، آٹا، چینی سمیت تمام بڑے اسکینڈل عمران خان کے دور میں آئے جو 75 میں کسی کے دور میں نہیں آئے،انہوں نے کہا کہ میں نیازی خان تمہیں قوم پہچان چکی ہیاب تیرا بستر بوریا گول،پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام تبدیلی سرکار ہے، اب نا صرف پنجاب پورے پاکستان سے تمہاری سیاست کا صفایا ہونے جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو مہنگائی اور بے روز گاری کی ستائی ہوئی عوام عمران خان کے جنازے کو کندہ دیں اور گھروں میں کوئی نہیں رہے گا، جوق در جوق خود بھی نکلو، میری بیٹیاں، میری بہنیں، میری مائیں گھروں میں نہ بیٹھیں، 17 جولائی پنجاب کی ترقی کی جنگ ہے جیسے ہم نے جیتنا ہے،

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog