پی ٹی آئی،جے یو آئی،ایم کیو ایم ،شہری اتحاد کے رہنماوں کی مبینہ داھندلی پر احتجاج ریکارڈ کرایا

Published on July 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

پولیس نے دھرنے کی کوریج کرنے والے صحافی کاشف کمبوہ کو بھی مقدمہ میں ملوث کرکے گرفتار کرلی
نوشہرو فیروز (یواین پی)بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے 07 نامزد اور 20 نامعلوم افراد پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج دہشگردی عدالت تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرلی تفصیلات کے مطابق شہری اتحاد ،پی ٹی آئی،جے یو آئی،ایم کیو ایم نے شہری اتحاد کے رہنماوں نے مبینہ داھندلی پر ریٹرننگ آفیسر اسد اللہ کھوکھر آر او اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر محراب پور پولیس نے آر او آفیس کے سامنے دھرنا دینے اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کرنے والے 7 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کیخلاف دہشتگردی سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں محراب پور پولیس نے دھرنے کی کوریج کرنے والے صحافی کاشف کمبوہ کو بھی مقدمہ میں ملوث کرکے گرفتار کرلیا جس پر محراب پور میں صحافیوں کا احتجاج مقدمہ میں ملوث افراد نے نوشہروفیروز دہشتگردی کی عدالت میں ایڈوکیٹ آصف جاوید رندھاوا کی مدعیت میں ضمانت کی درخواست کیساتھ پیش ہوئے جس پر معزز عدالت نے فی کس دس ہزار کے مچلکوں پر تمام افراد کی ضمانتیں منظور کرلیں یاد رہے محراب پور کے وارڈ 4 سے شہری اتحاد کے محمد اصغر ملک پی پی کے نامزد امیدوار ایوب کمبوہ کو 04 ووٹوں سے شکست دیکر کونسلر منتخب ہوئے تھے جس کیخلاف پی پی امیدوار نے ریکونٹنگ کرواکر مخالف امیدوار کو 14 ووٹوں سے جیت اپنے نام کروالی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes