عیدالاضحی قربانی کا بے مثال درس دیتی ہے: قاری عتیق الرحمن

Published on July 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

قربانی کاروان خلوص ومحبت حضرت ابراہیم، حضرت حاجرہ، حضرت اسماعیل علیہ السلام کی یادگار ہے
بوریوالا (یواین پی/ ڈاکٹر وقاص خرم)امام جامع مسجد شب قدر قاری عتیق الرحمن نے کہاکہ عیدالاضحی قربانی کا بے مثال درس دیتی ہے، قربانی کاروان خلوص ومحبت حضرت ابراہیم، حضرت حاجرہ، حضرت اسماعیل علیہ السلام کی یادگار ہے، یہ قانون قدرت ہے کہ اللہ کسی کے اخلاص اور محبت کو ضائع نہیں کرتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اللہ کے نام پر جانوروں کی قربانی کرنیوالے حضرات قربانی کا سارا گوشت سٹور کرنے کی بجائے اس کا ایک تہائی حصہ گوشت غریبوں میں ضرور تقسیم کریں اور غریبوں کو بھی عیدقربان کی نعمتوں اور خوشیوں میں شریک کریں ورنہ عید کے حقیقی تقاضے پورے نہ ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes