وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام اہم پیغام

Published on July 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم ورضا کی یادگارہے،آج کے دن ان عظیم ہستیوں نے اطاعت اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی، یہ عمل اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند آیا کہ اسے قیامت تک اْمتِ محمدی کے لئے بطور عبادت فرض قرار دے دیا، عید الاضحی کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد پیغام میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ قربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو،قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلی مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے،یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اْجاگر کرنے کا موجب بنتا ہے جو اْسے بڑی سے بڑی مشکل صورت حال میں بھی راہ ِراست سے بھٹکنے نہیں دیتا، یہی وہ جذبہ تھا جس کے تحت پاکستانی قوم نے کرونا جیسی عالمگیر وباء سے حفاظت بڑی دانشمندی، قومی حکمت عملی اور حوصلے سے کی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ وطن عزیز معاشی لحاظ سے جن مشکل حالات سے دوچار تھا، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اب وہ حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔ ہماری معیشت درست سمت پر آ چکی ہے،حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعداد وشمار حوصلہ افزا ہیں، مختلف اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا اور پوری پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہو گا،انشاء اللہ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes