زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی پلان تیار

Published on May 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

88
مہمان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لے جانے کے لئے روٹس پر 3 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے
ایلیٹ فورس کی 100 گاڑیاں سیکیورٹی پرماموررہیں گی،ایئرپورٹ، ہوٹل اور اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی کی جائے گی جب کہ عارضی طور پر ہوٹل اورقذافی اسٹیڈیم کے درمیان ہیلی پیڈ قائم کیا جائے گا،
میچز کے دوران اسٹیڈیم میں دوربینوں اوراسلحہ سے لیس ماہرنشانہ باز بھی تعینات ہوں گے تاہم کھلاڑیوں کی نقل وحرکت پربھی نظر رکھی جا ئے گی اورکسی بھی پلئیر کیاکیلے ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی ہوگی
لاہور(یوا ین پی) پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے دورہ کرنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔یواین پی کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں، مہمان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لے جانے کے لئے روٹس پر 3 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے اور ایلیٹ فورس کی 100 گاڑیاں سیکیورٹی پرماموررہیں گی۔ایئرپورٹ، ہوٹل اور اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی کی جائے گی جب کہ عارضی طور پر ہوٹل اورقذافی اسٹیڈیم کے درمیان ہیلی پیڈ قائم کیا جائے گا جب کہ میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کو 6 مختلف مقامات پر سیکیورٹی حصار سے گزرنا ہوگا۔ میچز کے دوران اسٹیڈیم میں دوربینوں اوراسلحہ سے لیس ماہرنشانہ باز بھی تعینات ہوں گے تاہم کھلاڑیوں کی نقل وحرکت پربھی نظر رکھی جا ئے گی اورکسی بھی پلئیر کیاکیلے ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی ہوگی۔دوسری جانب اسٹیڈیم کے قرب و جوار میں عام شہریوں کا داخلہ بند ہوگا جب کہ سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشن مانیٹرنگ خود کریں گے جب کہ متعلقہ ایس پیز فیلڈ میں رہیں گے۔واضح ر ہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر12 مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی زخمی جبکہ 6 پاکستانی پولیس اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes