حب ڈیم اوور فلو ہونے کے قریب،کراچی کیلئے کئی سال کا پانی ذخیرہ ہو گیا

Published on July 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

کراچی (یواین پی) طوفانی بارشوں کے باعث حب ڈیم اوور فلو ہونے کے قریب، ڈیم میں کراچی کیلئے کئی سال کا پانی ذخیرہ ہو گیا، پانی کی سطح 338 فٹ ہوگئی، بارش کے اگلے اسپیل میں ڈیم اوور فلو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والی طوفانی مون سون بارشوں کی وجہ سے شہر کو پانی کی سپلائی کرنے والا حب ڈیم تقریباً مکمل بھر گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ ہوگئی ہے، بارش کے اگلے اسپیل میں ڈیم اوور فلو ہو جائے گا۔ جبکہ واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کا اضافہ شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ حب ڈیم سے شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ حب ڈیم بھرنے کے بعد شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی کے حساب سے 3 سال تک فراہمی جاری رہے گی۔حب ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے 1.15 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار ہے، کے الیکٹرک بجلی خریدنے پر رضامند ہوگئی ہے۔ منصوبے کے تحت کراچی اور بلوچستان جانے والی کینال پر بجلی پیدا ہوگی۔ یہاں واضح رہے کہ ہر سال مون سون سیزن میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم میں اس قدر پانی ذخیرہ ہو جاتا ہے، جس سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی واضح طور پر بہتر ہو جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme