حکومت تبدیلی کو سازشی بیانئے کا رنگ دینا انتہائی شرمناک بات ہے مریم نواز

Published on July 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

چوہنگ(یواین پی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان وہ واحد بدقسمت سیاستدان،سپریم کورٹ فیصلہ میں عمران بے نقاب، حکومت تبدیلی کو سازشی بیانئے کا رنگ دینا انتہائی شرمناک، آئین مجروح کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سپریم کورٹ نے آئین شکن اور جھوٹا قرار دیا اور اُسکی کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل فیصلے دل پر پتھر رکھ کر کیے، عمران خان کی معاشی بارودی سرنگوں کو ن لیگ نے ہاتھ سے ہٹایا ہے، مشکل دور ختم ہوگے آنے والے دنوں میں اچھی سے اچھی خبریں آئیں گی، گذشتہ شام شہباز شریف ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے ریلف عوام کی دہلیز پر پہچا دیا انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کہتا تھا کہ تیل کی قیمتوں کو کم کرو، تم چار سال قیمتیں بڑھاتے رہے، اب عوام کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے تم فکر چھوڑ دو، مریم نواز نے کہا کہ وہ جو کہتے تھے کہ آلو پیاز کے ریٹ پتا کرنے نہیں آئے وہ آج کل دھینے اور پودینے کے ریٹ پتا کر کے جلسے میں آتے ہیں، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آیا، سپریم کورٹ کے فیصلے نے فتنہ خان کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا، سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ فتنہ خان جھوٹا اور آئین شکن ہے، مبارک ہو عمران خان تم نے آمروں کو بھی شکست دے دی،مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے آئین کو توڑنے والے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، ان کے خلاف غداری کے مقدمے بننے چاہیے اور ایسی سزائیں دی جانی چاہیں کہ آئندہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہ دیکھے،اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے سازش کے بیانیے کو اڑا کر رکھ دیا اور لکھا کہ سازش کا کوئی ثبوت نہں ملا، سپریم کورٹ کو کہتی ہوں اس کے پاس ثبوت ہوتا تو دیتا، کل کے فیصلے نے جھوٹے صادق اور امین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات ختم نہیں ہونی چاہیے بلکہ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونے چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes