فوری ٹیم بھجواکر بیمار جانوروں کا علاج کیا جائےڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف

Published on July 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے چک 27 ج۔ب میں نمبرداری گرانٹ کے تحت کسانوں کے مسائل سننے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کے علاوہ صدر انجمن کاشتکاران چوہدری جاوید اقبال،نمبرداررانا راشد علی اور کاشتکار حضرات موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے کسانوں کے کھاد ونہری پانی اور چارہ جات کی اضافی کاٹ سے متعلقہ مسائل سنتے ہوئے یقین دلایا کہ کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر صدر کو ہدایات جاری کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کھاد کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن بھی لیا گیا اور چک کے کسانوں کو کھاد کی سپلائی کے بارے میں بھی آگاہ بھی رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کی طرف سے چارہ جات کی فروخت میں اضافی کاٹ کے معاملہ پر ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کسانوں کوکماد اور گندم کی فصلوں کے ساتھ سبزیاں اگانے کی بھی تجویز پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نے کسانوں سے کہا کہ وہ دستیاب جگہوں پر شجرکاری کو فروغ دیں۔انہوں نے کسانوں کو جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ فوری ٹیم بھجواکر بیمار جانوروں کا علاج کیا جائے جبکہ لمپی سکن ڈیزیز پر بھی گہری نظر رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔انہوں نے ڈیجیٹل گرداوری کا بھی جائزہ لیا اور سست روی پر پٹواری کی سرزنش کی۔ڈپٹی کمشنر نے چک میں گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا اور گراؤنڈ کو لیول کرنے،جھاڑیوں کو صاف کرکے سایہ دار درخت لگانے اور ملحقہ سرکاری اراضی کو بھی گراؤنڈ میں شامل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ کو بچوں کے لئے بہترین بنایا جائے تاکہ چک کے بچوں کو سہولت ملے۔انہوں نے کہا کہ چک میں موجود مزید سرکاری اراضی کو بھی گراؤنڈ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme