مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے، یوسف رضا گیلانی

Published on July 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

ملتان (یواین پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دیں گے، اتحادی جماعتیں مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی، پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جو پی ٹی آئی کی تھیں، اس نے 15 سیٹیں جیت لیں اور اپنی ہی پانچ سیٹیں ہار گئی۔سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)نے بہت اچھی مہم چلائی، ہم 20 سیٹوں پر مسلم لیگ (ن)کو مکمل سپورٹ کر رہے تھے، پنجاب کے 20 حلقوں میں صاف و شفاف الیکشن ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد کرایا، الیکشن کے انعقاد اور نتائج کے بعد پی ٹی آئی کو اپنی غلطی کا احساس ہونا چاہئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes