عمران خان پچھلے ایک برس سے عوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں کامران مائیکل

Published on May 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

KM
اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ عمران خان \’\’روندو\’\’ہیں،شکست کاماتم بندکردیں۔جو شکست خوردہ عناصر عوام کومایوس اورمنتشر کرناچاہتے تھے وہ ناکام اورنامرادہو گئے۔ عمران خان پچھلے ایک برس سے عوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔آزاد عدلیہ اورآزاد میڈیا کے ہوتے ہوئے جھوٹ کاسکہ نہیں چل سکتا ۔روندو کپتان کی باتوں نے عوام کوقطعاًمتاثر نہیں کیا، وہ اپنے جلسوں میں عوام کی تعداد میں نمایاں کمی پرضرورغورکریں اور ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کاخیال دل سے نکال دیں ۔چاروں صوبوں سے چندہزارمنچلے نوجوان ڈی چوک کے اجتماع میں شریک ہوئے، سنجیدہ شہریوں کی طرف سے عمران خان کے شومیں دلچسپی ظاہرنہیں کی گئی ۔ اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ عمران خان میں سرے سے سپورٹس مین سپرٹ نہیں ہے کیونکہ وہ مسلسل فاؤل پلے کررہے ہیں۔انہوں نے انتخابات میں بدترین شکست تسلیم کرنے کی بجائے الٹا روندی مارناشروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ \’\’کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے \’\’کامحاورہ پی ٹی آئی کی قیادت پرصادق آتا ہے۔ عمران خان کے احتجاج کا جوازدرست تھا اورنہ اس کیلئے مناسب وقت کا انتخاب اورانتظارکیا گیا ،پی ٹی آئی والے تعصب،تشدد اورنفرت کی سیاست کوفروغ دے رہے ہیں۔عمران خان نے عوام کوجمہوریت سے ثمرات سے محروم کرنے کیلئے احتجاج کاڈھونگ رچایا جوبری طرح ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر کوپاکستان میں تعمیروترقی کاسفرایک آنکھ نہیں بھاتا اورپاکستان دشمنی کی بنیادپران کے درمیان اتحادمعرض وجودمیں آیا ہے۔عوام ان شعبد ہ بازوں سے دوررہیں اورمنتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن دوست پالیسیوں کی کامیابی کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme