حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کروانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے،آصف علی زرداری

Published on July 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

لاہور(یواین پی) حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کروانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے، آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کی اتحادی ہے اور تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کا کارکن ہوں، خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا، حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگاؤں؟ ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کے لیے خود کو پیش کیا ہے۔سابق صدر نے مزید کہا کہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا، میں پہلی دفعہ لاہور نہیں آیا، 3 ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا، ابھی تو میں نے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے، پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں، مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کروانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے، چودھری شجاعت حسین کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کے لئے آمادہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی میرے ساتھ کمٹمنٹ کر کے عمران خان سے جا ملے، مسلم لیگ ن نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹ پوری کی، میں کمٹمنٹ پوری کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes