پارٹی کو متحرک کریں،لیگی قائد کی مریم نواز کو پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کی ہدایت

Published on July 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments


لندن (یواین پی)موجودہ سیاسی صورتحال پر قائد ن لیگ نواز شریف نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے چند قریبی رہنماوں سے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادیوں اور چند پارٹی رہنماوں کی وجہ سے ن لیگ مشکل میں پھنسی۔ذرائع نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کی صورت میں نواز شریف دوبارہ اتحادیوں سے بات کریں گے۔نواز شریف نے شہباز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر رہنماوں سے رابطہ کر کے وزرات اعلی کے الیکشن اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔نواز شریف نے پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مریم نواز کو ہدایت دی کہ وہ پارٹی کو متحرک کریں، مریم نواز سوشل میڈیا ٹیم اور ن لیگ کے تمام ونگز سے ملاقاتیں کریں، پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کریں،لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو نہ روکا گیا تو ن لیگ بھی اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ لائے گی، ہمیں چلنے نہیں دیا گیا کا بیانیہ لے کر انتخابات میں جائیں گے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے ساتھ مذکرات پر تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر پارٹی کو آگاہ کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes