پیپلزپارٹی نے پی ایس 81 سانگھڑ میں ضمنی الیکشن کا میدان مار لیا

Published on April 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments


سانگھڑ(یو این پی) پی ایس 81 کے ضمنی الیکشن میں غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جام مدد علی کامیاب ہو گئے۔ پی ایس 81 سانگھڑ میں ہونے والا ضمنی الیکشن خونی بن گیا۔ طلہ شاہ پولنگ اسٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑے کے دوران ڈنڈے اور کلہاڑیاں چل گئیں۔ لڑائی میں ایک جیالا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پی پی امیدوار جام مدد علی نے فنکشنل لیگ کے کارکنوں پر دھاوا بولنے کا الزام لگایا۔ دوسری طرف فنکشنل لیگ کے امیدوار نے واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا۔ پولیس اور رینجرز کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes