پاکستانی آم دنیا کے بہترین اور میٹھے آم ہیں۔ مرزا محمد آفریدی

Published on July 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے سینٹورس مال اسلام آباد کی جانب سے منعقد کئے گئے مینگو فیسٹیول میں شرکت کی۔ اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مینگو فیسٹیول کے انعقادسے آم کے کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کو بہت فائدہ ہوگا۔ مینگو فیسٹیول میں آم کی مختلف اقسام اور ان کا معیار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس طرح کے مینگو فیسٹیول کے کامیاب انعقاد سے پاکستانی آم کی برآمدات میں اضافہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت آم کی مختلف اقسام کاشت کی جارہی ہیں جن کا دنیا بھر میں کوئی ثانی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم اعلی معیار اور ذائقے کے اعتبار سے دنیا بھی میں پسند کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اعلی معیار کے آم کی بھرپور پیداوار کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی آم بہت مقبول ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ پاکستانی آم دنیا کے بہترین اور میٹھے آم ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme