سپریم کورٹ کے تین ججز کے بینچ نے جمہوریت کا عدالتی قتل کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان

Published on July 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

پشاور(یواین پی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدالتی مارشل لاؤں کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، سپریم کورٹ کے تین ججز کے بینچ نے جمہوریت کا عدالتی قتل کیا ہے۔ اعلامیہ جےیوآئی ف کے مطابق صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ تین ججز کے بینچ کے اس فیصلے سے سپریم کورٹ نے جمہوریت کا عدالتی قتل کیا ہے۔ہم نےکبھی فوجی آمریتوں کو قبول نہیں کیا تو عدالتی مارشل لاؤں کو بھی کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ٹویٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں۔ آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes