یکم ذی القعدہ 23 جون بروز منگل کو ہوگی

Published on June 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

کراچی (یواین پی) پاکستان میں یکم ذی القعدہ کل منگل 23 جون 2020ء کو ہوگی، ملک میں ذی العقدہ کا چاند نظر نہیں آیا، کسی مقام سے بھی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت دفتر میٹ کمپلیکس محکمہ موسمیات، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی سے علامہ ڈاکٹر عبداللہ غازی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا صابر نورانی ، علامہ سید علی کرار نقوی ، قاری محمد اقبال، حافظ محمد سلفی، قاری نذیر احمد نعیمی اورمولانا محمدعرفان رضوی نے شرکت کی ۔ فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز ا ور سپارکو سے ڈپٹی منیجر اسپیس اینڈ سائنس غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme