ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کو حکمران جماعت نے صدارتی امیدوار نامزد کردیا

Published on July 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

06
استنبول ۔۔۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کو حکمران جماعت نے صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ منگل کو ترک حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے رکن محمت علی ساحمن نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ترکی میں 10 اگست کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار رجیب طیب اردگان ہوں گے۔ وہ اپنے موجودہ عہدے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیں گے۔ پارٹی نے ان کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک اپوزیشن اتحاد نے اکمل الدین احسان اوگلو کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔ او آئی سی کے سابق سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوگلو کا مقابلہ رجب طیب اردگان سے ہوگا۔ میڈیا کے مطابق حکمران پارٹی کے سربراہ وزیراعظم رجب طیب آئندہ پانچ سال کیلئے آسانی سے ملک کے صدر منتخب ہو جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme