ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج صبح 10 بجے سنایا جائے گا

Published on August 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

اسلام آباد/لاہور: (یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ آج سنائے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج صبح 10 بجے سنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے کازلسٹ جاری کردی ہے۔یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کا تین رکنی بنچ سنائے گا۔ بنچ میں چیئرمین الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ، نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ پولیٹکل پارٹیز آرڈر 2022 کی دفعہ 6 کے تحت شکات کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes