بورے والا، پسند کی شادی پہ بیوی کے رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے

Published on March 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 553)      No Comments

Ubaidullah
اپنی جان بچانے کیلئے دربدر ٹھوکریں کھا رہاہوں اعلی حکام سے پرزور اپیل ہے کہ مجھے قانونی تحفظ فاہم کیا جائے عبیدہ اللہ
بورے والا(یواین پی ) پسند کی شادی پہ بیوی کے رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے سنگین نتائج کی دھمکیاں تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ بستی بھٹہ یوسف آباد کے رہائشی عبیداللہ ولد عبدالعزیز نے دو سال قبل شہناز بی بی سے پسند کی شادی کی اور دونوں اپنی زندگی خوشگوار طور پہ گزار رہے تھے لیکن اسی دوران شہناز بی بی کے قریبی رشتہ دار عطا محمد(بیوی کا بہنوئی)،عبدالغفور (بہنوئی کا بھائی )ولد محمد نبی،شاہ رسول اورمحمد حنیف ولد محمد رفیق و دیگرگاہے بگاہے قتل جیسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں عبیداللہ نے یواین پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی جان بچانے کے سلسلہ میں گھر سے چھ ماہ رپوش بھی رہا ہوں دربدر کی ٹھوکریں بھی کھائیں لیکن واپس گھر آنے پہ دوبارہ سے سنگین نتائج کی دھمیاں مل رہی ہیں میں نے متعلقہ تھانہ میں اپنی داد رسی کیلئے درخواست بھی دی لیکن مجھے کسی قسم کی قانونی مدد اور تحفظ نہیں مل سکا وزیر اعلی پنجاب ،وزیر داخلہ پنجاب سمیت اعلی حکام سے پرزور اپیل ہے کہ مجھے قانونی تحفظ فاہم کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题