فاروق آباد، بجلی کے بلوں میں بھاری فکسڈ انکم ٹیکس شامل کرنے پر احتجاجی مظاہرہ

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

مظاہرین نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی لوگ گورنمنٹ کو بدعائیں دیتے رہے
فاروق آباد(یو این پی)ہائے بجلی کے بل،جان نکال کر لے گئے،فاروق آباد کے تاجر حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔لوگوں کی حکومت کو بددعائیں،مرکزی انجمن تاجران فاروق آبادکے زیر اہتمام بجلی کے بلوں میں بھاری فکسڈ انکم ٹیکس شامل کرنے پر مین بازار واپڈا دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مرکزی صدر شیخ شہزاد انجم ایڈووکیٹ،اعجاز قادر چیمہ،ملک داؤد اختر معززین علاقہ اور شہر بھر کی تاجر تنظیموں نے شرکت کی تاجروں نے بینر اٹھا رکھتے تھے جس پر وفاقی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے صدر انجمن تاجران شیخ شہزاد نجم کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے پٹرولیم مصنوعات کے بے تحاشہ ریٹ بڑھادیئے تھے پھر بجلی مہنگی کر دی اور رہی سہی کسر بجلی کے بلوں میں فکسڈ انکم ٹیکس ڈال کر نکال دی ہے حکومت تاجروں زندہ درگور کرنا چاہتی ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں شامل فکسڈ انکم ٹیکس فوری واپس لے اس موقع پر مظاہریں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی لوگ گورنمنٹ کو بدعائیں دیتے رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes