عمران خان کو دھاندلی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہیے تھی،اعجاز الحق

Published on May 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

333
اسلام آباد ۔۔۔مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے لئے طریقہ کار غلط اپنایا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین پاکستانی شہری ہیں، انہیں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حکومت جاری کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان کی طرف سے سیز فائر ختم کرنے کے بعد مذاکرات کو نقصان پہنچا ہے، اب طالبان کی طرف سے مذاکرات کے لئے حکومت کو پیش کش آنی چاہیے۔ انہوں نے عمران خان کے احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بات چیت کرنی چاہیے تھی، تحریک انصاف ایک پارلیمانی جماعت ہے، پارلیمنٹ میں بات کرنے سے ہو سکتا تھا کہ ان کے تحفظات پر غور کیا جا سکتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes