مختصر دورانیے کی فلم ”خواہشوں کے پر” پاکستان میں ہونے والے مقابلے میں منتخب ہو گئی ہے طلال فرحت

Published on August 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

۔”خواہشوں کے پر” 7 سالہ بچی کی خواہشوں اور امنگوں کا ترجمانی کرتا شاہکار ہے فلم کی پرفارمرسومائیکا ہیں
کراچی (یواین پی)رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ الحمدوللہ میری مختصر دورانیے پر مبنی فلم ”خواہشوں کے پر” پاکستان میں ہونے والے مقابلے میں منتخب ہو گئی ہے، آپ سب سے کامیابی کی دعا کا طلبگار ہوں،اس فلم کی پرفارمرسومائیکا،مرکزی خیال، عکاسی، تدوین، تحریر و ہدایات: طلال فرحت کی ہیں بنیادی طور پر بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اسکرپٹ رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت کا ”خواہشوں کے پر” 7 سالہ بچی کی خواہشوں اور امنگوں کا ترجمانی کرتا شاہکار ہے، بچی کی خواہش ہے کہ وہ پائلٹ آفیسر بنے، اسکے نا مساعد حالات اور غربت میں پلی اپنی زندگی، اپنے خوابوں اور اپنی خواہشوں پر حاوی ہونے نہیں دیتی، وہ فضا میں جہازوں کو اڑتا دیکھ کر اپنے آپکوجہازمیں موجود پائلٹ ہونے کا احساس کرتی ہے کہ میں بھی ارض پاک وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والی خاتون پائلٹ آفیسر مریم مختیار شہید کی طرح دوسری خاتون پائلٹ آفیسر بنے جو اپنے ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جان نچھاور کر کے شہید ہوجائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy