ادویہ ساز کمپنیوں نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

Published on August 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

لاہور (یواین پی) ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہونے کا امکان، ادویہ ساز کمپنیوں نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ادویات کی قلت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادویہ ساز کمپنیاں ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کرنے کی خواہاں ہے، اس حوالے سے حکومت پاکستان سے باقاعدہ مطالبہ بھی کر دیا گیا۔ادویہ ساز کمپنیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو پھر ملک میں ادویات کی قلت بڑھتی جائے گی۔ بتایا گیا ہےکہ حال ہی میں پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعظم کی ہدایت پر ادویات کی قلت کے معاملے پر بنائی گئی پی ایم انسپیکشن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy