ملک میں یوم عاشور کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے

Published on September 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments


کراچی(یوا ین پی)ملک میں یوم عاشور کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں،سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سگنل بند کرنے کے لیے وفاق سے درخواست کردی۔ محرم کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون بند کرنے کے لیے وفاق سے درخواست کردی ہے جس میں صوبے کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا کہا گیا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے سے پہلے ہی وفاق سے درخواست کی ہے لیکن ابھی وفاق کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے لہذا جیسے ہی جواب موصول ہوگا میڈیا کو اس سے آگاہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题