فاروق آباد,یومِ عاشورہ کے دوران ریسکیو 1122 ہائی الرٹ رہی

Published on August 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی):سیکرٹری/ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹررضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 یومِ عاشورہ کے دوران ہائی الرٹ رہی۔ اس دوران تمام ریسکیو افسران اور ریسکیو اہلکاروں کی چُھٹیاں منسوخ کیں گئیں۔ ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر رانا اعجاز احمد کی قیادت میں ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں کومکمل میڈیکل کور فراہم کیا۔ان تما م مجالس اور جلوسوں میں ریسکیو 1122 کی 10 ایمبولینسز09 موٹربائیک ایمبولینسز، 02 فائروہیکلزاور 01 اسپیشل ریسکیو وہیکل کے ساتھ 176 ریسکیواہلکاروں اور 40 ریسکیو سکاؤٹس نےحصہ لیا علاوہ ازیں 20 موبائل ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی گئیں تاکہ بروقت ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ تمام جلوسوں کے میڈیکل کور کے دوران کل 1420عزاداروں کو میڈیکل ریلیف فراہم کیا گیا جن میں 1345کوموقع پر ابتدائی طبّی امداد مہیاکی گئی جبکہ 75 عزادا روں کوطبی امداد دے کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک کل 1737 عزاداروں کو میڈیکل کورفراہم کیا جن میں 1642 عزاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 95 عزاداوں کو ہسپتال منتقل کیا۔محرم الحرام کے تمام جلوسوں اورمجالس کے دوران ضلع بھر کے ریسکیو افسران اور ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی ایمانداری اور جانفشانی سے خدمات سرانجام دیں۔ اس موقع پر انجینئر رانا اعجاز احمد نے ریسکیورز کی منظم کوششوں کوسراہا اورمحرم الحرام کے تمام مواقع پربہترین خدمات سرانجام دینے پران کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes