حبیب آباد کے نواحی گاؤں ”گھمن کے شریف“میں عظیم الشان محفل ذکر ِ اہل بیت کا انعقاد

Published on August 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

حبیب آباد (رشید احمد نعیم)حبیب آباد کے نواحی گاؤں ”گھمن کے شریف“میں عظیم الشان محفل ذکر ِ اہل بیت کا انعقاد۔ ذکر حسین اور صحابہ کرام کی شان کا روح پرور تذکرہ۔مقررین کی طرف سے زبردست خراج تحسین۔صدارت پیر حسنین علی شاہ گردیزی نقشبندی نے کی۔تفصیلات کے مطابق حبیب آباد پتوکی آستانہ عالیہ ”گھمن کے شریف“میں پیر حسنین علی شاہ گردیزی نقشبندی کی زیر صدارت محفل ذکراہل بیت منعقد ہوئی۔جس میں ذکر حسین اور صحابہ کرام کی شان بیان کی گئی۔ حضرت پیر سید زین علی شاہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا ہر سال ہمارے قلب و نظر میں سماتا ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ اگر واقعہ کربلا محض تاریخ کا ایک باب ہوتا تو اس کی یاد اتنے برس گزرنے کے بعد ہمارے قلوب میں غم و افسوس کے جذبات اور ہماری رگوں میں ظلم و ستم کے خلاف مزاحمت کی گرمی نہ پیدا کرتی مگر واقعہ کربلا محض تاریخ کا واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ وہ کسوٹی ہے جس پر ہردور کا انسان پرکھا جائے گا یہ ایک مسلسل عمل ہے جو ہر زمانے میں حق و باطل کی قوتوں کا فیصلہ کرتا ہے۔ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو دین محمدی ﷺکی بقا کا باعث ہے۔ امام حسینؓ کی فضیلت کا یہ عالم ہے شہید ہوتے وقت بھی سر سجدے کی حالت میں ہے اور زبان مبار ک پر رب العالمین کا مبارک نام جاری تھا۔ محفل میلاد میں ڈسٹرکٹ بھر سے علمائے کرام، مشائخ،سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر پیر حسنین علی شاہ گردیزی نقشبندی کی جانب سے ملک پاکستان اور اُمت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes