جلد ہی پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

Published on August 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

لاہور (یواین پی) پنجاب میں چھوٹے سے وقفے کے بعد بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار، 13 اگست تک خوب بارشیں ہونے کی پیشن گوئی، لاہور سمیت 3 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 سے 3 روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم اب جلد ہی پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، 13 اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔موسلادھار بارش کے باعث ڈی جی خان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، دریائے راوی،جہلم اور چناب کے برساتی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy