اوپن یونیورسٹی کی تدریسی امور میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ، ایس ایم ایس اور کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام کا آغازکردیا گیا

Published on November 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

aio
اسلام آباد(یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے گذشتہ دو سال کے دوران یونیورسٹی کی علمی ترقی کے لئے متعدد اہم اقدامات کئے ہیں جن میں طلبہ کو ان کی رہائش گاہوں میں بہترین خدمات کی فراہمی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔اس سلسلے میں وائس چانسلر نے طلبہ کے ساتھ فوری رابطے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔ ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ و طالبات کوکتابوں کی ترسیل سے امتحانات اور نتائج تک پھیلے ہوئے پورے تدریسی دورانیہ میں پیش آنے والے تمام امور کی فوری اطلاع دینے کے لئے ایس ایم ایس اورکمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام شروع کیا گیا ہے ۔ کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام سے طلبہ گھر بیٹھے اپنا داخلہ ہونے کی تصدیق کرسکیں گے ٗ کتابوں کی ترسیل کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے اور اسناد اور ڈگریوں کی معلومات بھی حاصل کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں وائس چانسلر نے طلبہ کو مطلوبہ معلومات تک آسان رسائی کے لئے اورطلبہ کے سوالات و مسائل کے حل کے لئے “آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر” بھی قائم کیا گیا ہے جس سے طلبہ کو آن لائن اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔ کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر براہ راست ٗ ای میل ٗ خطوط اور ٹیلی فون پرموصول ہونے والی شکایات اور سوالات کو وصول کرتا ہے اور سینٹر کا عملہ موصول ہونے والے سوالات اور شکایات کو فوری طور پر متعلقہ شعبوں کو منتقل کرتا ہے۔روزانہ کی بنیادپردفتری اوقات کار کے اختتام پر ایک ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے کہ آج کتنی شکایات موصول ہوئی تھیں ٗ کتنے متعلقہ شعبوں کو منتقل کی گئی ہیں اور کتنے طلبہ کو جواب دیا گیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题