ملک کو سرسبز بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضفنر علی قادری

Published on August 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments


ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ)ضلع ٹھٹہ میں 14 اگست کو جشن آزادی کا 75 واں دن ڈائمنڈ جوبلی کے طور پر شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضفنر علی قادری کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی آفس مکلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے جس کا قدر کرتے ہوئے جشن آزادی کے 75 ویں دن کو بھرپور نمونے سے منانے کے لئے تمام محکمے پروگرامز منعقد کرکے ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کریں تاکہ نوجوانوں کو آزادی کی اہمیت اور اپنے ہیروز کے متعلق آگاہی مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ملک کو سرسبز بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے اور جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لئے اسکولوں و دفاتر میں جشن آزادی کے پروگرام منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں کو قومی پرچموں و جھنڈیوں سے سجایا جائے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سی ایم او، ٹی اوز اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 14 اگست کی تقریبات سے پہلے ضلع بھر کی نجی و سرکاری عمارتوں بلخصوص ہسپتالوں میں صفائی و ستھرائی کو یقینی بنائیں اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز جشن آزادی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اپنے متعلقہ تحصیلوں میں محکمہ تعلیم، سوشل ویلفیئر و دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کو ضلع بھر کے اسکولوں، کالجز میں پاکستان کے نظریے اور جشن آزادی کے حوالے سے تقریری و ملی نغموں کے مقابلے کرائے جائیں تاکہ نوجوان نسل میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریری مقابلوں کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرا کرنے والے طلباء و طلبات کو جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر انعامات، سرٹیفکیٹ و شیلڈز بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات کے دوران تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کئے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14اگست کو دن کی شروعات نماز فجر کے بعد قوم اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں سے کی جائیگی جبکہ خاص تقریب پولیس لائن مکلی میں منعقد ہوگی، جس میں ڈپٹی کمشنر پرچم کشائی کرینگے اور پولیس اسکاؤٹ کے دستے سلامی پیش کرینگے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جشن آزادی کے دن اسپتالوں میں داخل مریضوں اور جیل کے قیدیوں میں مٹھائی اور پھل بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ڈاکٹر راشد چنہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد حنیف میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، رینجرز، پولیس، لوکل گورنمنٹ، صحت، تعلیم، اطلاعات اور دیگر متعلقہ افسران، مختلف این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes