الفتح فٹ بال کلب اور کے ایف سی بورے والا کے درمیان تین میچوں کی فٹ بال سیریز

Published on December 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

sports
بورے والا ( یواین پی)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی سر پرستی میں الفتح فٹ بال کلب اور کے ایف سی بورے والا کے درمیان تین میچوں کی فٹ بال سیریز کھیلی گئی جوکہ برابر رہی دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا جبکہ ایک میچ بر ابر رہا اس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنماء اور انجمن تاجران کے نائب صدر چا چا محمد اسلم تھے سیریز کا پہلا میچ گورنمنٹ کالج فٹ بال گراؤنڈ الفتح فٹ بال کلب اور کے ایف سی بورے والا کے درمیان کھیلا گیا جس کو کے ایف سی بورے والا نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیت لیا دوسرا میچ بغیر کسی گول کے بر ابر رہا سیریز کا تیسرا میچ الفتح فٹ بال کلب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت کر سیریز ایک ایک سے بر ابر کر دی اس میچ کے مہمان خصوصی بزرگ مسلم لیگی رہنماء نائب صدر انجمن تاجران چا چا محمد اسلم تھے صبح شرو ع ہو نے سے قبل ان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے متعارف کر اد یا گیا اس موقع پر سیکرٹری ڈی ایف اے اصغر علی جا وید ،محمد اقبال شکیب ،محمد بشیر ،داؤد انجم،سردار عبداللطیف ڈوگر،عدنان حیدر،محمد آصف اور دیگر بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog