پاکستان ٹیم 200 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی

Published on September 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

کراچی(یواین پی)انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر پاکستان ٹیم 200 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان مینز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایک تاریخی میچ کھیلنے گراؤنڈ پر اتری اور 200 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔اس میچ میں بھی قومی ٹیم نے فتح کا جھنڈا لہرایا اور 3 رنز سے کامیابی اپنے نام کی جب کہ میچ کے اختتام تک سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا۔قومی ٹیم نے پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی 2006 میں انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ہی کھیلا تھا جب کہ 200 واں ٹی ٹوئنٹی میچ بھی انگلینڈ کے خلاف ہی کھیلا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes