جیو ٹی وی چینل مسلسل عوام افواج پاکستان اور شعائر اسلا م کی بے حرمتی کا مرتکب ہو رہا ہے ساجد محمود رضوی

Published on May 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

NewUNN
جھنگ (یواین پی)سنی تحریک کے ضلعی صدر ساجد محمود رضوی رہنما سنی تحریک پیر سید جاوید اکبر نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی چینل مسلسل عوام افواج پاکستان اور شعائر اسلا م کی بے حرمتی کا مرتکب ہو رہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے پیمرا اس بات کا فوری نوٹس لے اور جیو ٹی وی چینل کو بند کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ساجد محمود رضوی نے کہاکہ پہلے جیو ٹی وی چینل نے افواج پاکستان کے ایک حساس ادارے کیخلاف مسلسل زہر افشانی کی اور قوم کو تقسیم کرکے خانہ جنگی کی فضا پیدا کی اوراب اپنے ایک مارننگ شو میں اہل بیت ؑ کی شان میں انتہائی میں انتہائی گستاخی کی گئی جس سے نہ صرف پوری دنیا کے مسلما نوں کے جذبات مجروح ہوئے بلکہ دنیا بھر میں ہماری جگ ہنسائی بھی ہوئی انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر ابھی تک حکومتی خاموشی معنی خیز ہے ساجد محمودرضوی نے کہا کہ جیو ٹی وی چینل کی اس گستاخانہ حرکت پر پورا پاکستا ن سراپا احتجاج ہے اور جیو ٹی وی چینل کی بندش کا مطالبہ کر رہا ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اس چینل کی نشریات پر فوری پابندی لگائے تاکہ عوام کا غم و غصہ ٹھنڈا ہو سکے اوعر اہل بیتؑ کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy